اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو آرمی چیف کی تقرری اور ہٹانے کا ختیار حاصل ہے، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل تقریبا متفقہ طور پر پاس ہوا ہے اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا جو کہ خوش آئند ہے،نیب کے قانون پر اپوزیشن سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج بل تقریبا متفقہ طور پر پاس ہوا ہے اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیا وہ خوش آئند ہے ، بڑے مسائل پر یہی ماحول برقرار رہنا چا ہئے ، سنجیدہ سیاست ہوئی ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ بنیادی طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہم متفق نہیں ،فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں ججز کے عہدوں کا احترام کرنا ہے وزیر اعظم کے عہدے کابھی احترام کرنا ہے ، یہ بل(آج)سینیٹ سے بھی پاس ہو جائے گا ،نیب کے قانون پر اپوزیشن سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا ،
نیب آرڈیننس پر مشاورت ہو گی ،الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر ہونا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ آرمی چیف کو رکھ سکتے ہیں اور ہٹا سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کر سکتی ہے