اسلام آباد (عکس آن لا ئن) ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے پیشرفت ہوئی ، وزیراعظم شہبازشریف کے نوٹس لینے پرحکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے2014کا آئین بحال کرنیکااصولی فیصلہ کرلیا ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پی سی بی کے 2014کے آئین کی بحالی کیلئے ٹاسک مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں اگست 2019میں پی سی بی کا نیا آئین منظورہونے سے ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کردی گئی۔
تھی جس کے باعث سینکڑوں کرکٹرز بے روزگار ہوے تھے جبکہ عمران خان نے ڈپیارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے قومی کرکٹرز کی اپیل کو بھی مسترد کر دیاتھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کے باوجود کرکٹ بورڈ میں وزیراعظم کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا تھا جس پر حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2014کا آئین بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
اور اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو کرکٹ بورڈ کا پرانا آئین بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے جو پی سی بی کا 2014کا آئین بحال کرنے کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کا آئین تبدل کئے بغیر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں جبکہ کرکٹ بورڈ کے موجودہ آئین میں ترامیم کرنے سے بہتر ہے کہ پرانا آئین بحال کا جاے اور اس فیصلے سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں اصل اسٹیک ہولڈرز شامل ہو جائینگے جبکہ پرانے آئین کی بحالی سے کرکٹ کادائرہ کار بھی وسیع ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کے تحت ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس کرکٹ ختم کر دی تھی۔