اسلام آباد (نمائندہ عکس)حکومتی ذرائع نے چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کوبہتربنانے کیلئے معاہدے کا امکان ہے جس میں 9 ارب 85 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتربنانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دورے میں لاہور اورنج ٹرین کی طرز پرکراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائیگا، کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔