اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں بارش اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی متاثرین میں 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو کھانا اور پانی کی فوری فراہمی کے ساتھ ہی رہائش اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائے۔