وزیراعظم

وزیراعظم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کے نام عوام کے سامنے لانے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تو عمران خان نے معاملے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں