بلین ٹری سونامی

وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبہ، عالمی سطح پر ایک بار پھر پذیرائی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے،ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اِقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبےکو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عالمی ادارہ برائے ماحولیات کی رپورٹ شیئر کی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں عالمی سطح پر اس پذیرائی کے متعلق کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے ماحولیات (UNEP) نے اعتراف کیا ہے کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں اِقدام کرنے کی ضرورت ہے اور اس اہم محاذ پر پاکستان قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں