جذبات واحساسات

وزیراعظم کامسلم ممالک کے سربراہان کوخط دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم کامسلم ممالک کے سربراہان کوخط دنیابھرکے مسلمانوں کے جذبات واحساسات کی ترجمانی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف مغربی ممالک میں اسلام اور آنحضور ۖکیخلاف نفرت انگیزاقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ خودکو مہذب اورعالمی حقوق کا علمبردارکہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں