وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔