شیری رحمن

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگا کر آئینی ادارے کی توہین کی،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگا کر آئینی ادارے کی توہین کی،صدر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس تب بلاتا ہے جب اسے لگے وزیراعظم پارلیمان کا اعتماد کھو چکے ہیں، وزیراعظم صدر پاکستان کا اختیار استعمال نہ کریں، حکومت ملک اور پارلیمان کو آئین کے مطابق چلائے اپنی مرضی کے مطابق نہیں۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء شیری رحمن نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک آئینی ادارے کی توہین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن پرمجرموں کو بچانے اور جمہوریت کو نقصان دینے کے الزام لگائے ہیں۔وزیراعظم کی طرف سے اس طرح کے بیانات قابل تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا وہ ایک آئینی ادارے کی توہین کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف روزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے ارکان کو قابو کریں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے سربراہ کی طرف سے توہین آمیز بیانات نہیں آنے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں بچا۔انہوں نے کہا کہ صدر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس تب بلاتا ہے جب اسے لگے کہ وزیراعظم پارلیمان کا اعتماد کھو چکے ہیں، وزیراعظم صدر پاکستان کا اختیار استعمال نہ کریں، حکومت ملک اور پارلیمان کو آئین کے مطابق چلائے اپنی مرضی کے مطابق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں