شہبازشریف

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی،رانا تنویر حسین بھی ارکان میں شامل

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کو ای سی سی کا رکن بنادیا ، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ، وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے تشکیل نو پر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقررکیا تھا، وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔ ای سی سی ارکان میں تجارت،پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں