اسلام آ باد (عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، آزادکشمیرکے وزرا اور اعلی سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزیرکشمیر امور امیرمقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس کے دوران شہبازشریف کو آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی دوران اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ وزیراعظم کی منظوری پر کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔