وزیراعظم

وزیراعظم ملکہ برطانیہ آنجہانی الزبتھ دوم کی (آج) سرکاری سطح پر آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

لندن (عکس آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ آنجہانی الزبتھ دوم کی لندن میں پیر کو سرکاری سطح پر آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان شہباز شریف برطانیہ پہنچ چکے ہیں ،وہ (آج)پیر کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر کو ویسٹ منسٹر میں ادا کی جائیں گی، آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق آخری رسومات میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوں گے، یہ اجلاس 20 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں تاریخی 70 برس طویل حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔برطانوی عوام کو ملکہ کا تابوت دیکھنے کیلئے 24 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ رات کے وقت موسم سرد ہوگا۔پیر کو آخری رسومات کیلئے برطانیہ میں پولیس اب تک کی سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن کر رہی ہے کیونکہ امریکی صدر جو بائیڈن سمیت سیکڑوں معززین آخریہ رسومات میں شرکت کیلئے آنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں