shahbaz sharif

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ماسکو میں حملے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے ماسکو میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں