عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ‘7 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا،

وفاقی کابینہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا .

جس کے مطابق اجلاس میں لداخ تنازع پر چین اور بھارت کشیدگی ‘کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں ‘

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے17 جون کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ‘

کابینہ چمبہ ہاﺅس لاہور اورقصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری دےگی‘

معاشی ،سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،

جس میں اہم قومی امور پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ کے جلاس کے لیے وڈیو لنک کا اہتمام بھی کیا گیاہے،

کابینہ اجلاس میں لداخ تنازع پر چین اور بھارت کشیدگی پر بات ہوگی،

اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 4 جون کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی .

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے17 جون کے فیصلوں کی توثیق کرےگی۔

کابینہ چمبہ ہاﺅس لاہور اورقصر ناز کراچی کو لیز پر دینے کی منظوری دے گی،

متروکہ وقف املاک پاکستان کے چیئرمین ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے،

اجلاس میں پاکستان میں سیٹلائٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کے معاملے پرغورہو گا،

اجلاس میں معاشی ،سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں