وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون، صحت دریافت کی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلیفون، کرونا وائرس پازیٹو آنے پر صحت دریافت کی،شیخ رشید نے کہا کہ وائرس کے کوئی علامت نہیں ہیں،

احتیاطی اقدامات کررہا ہوں۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،

وزیراعظم نے شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ان کی خیریت دریافت کی اور علاج کے حوالے سے سہولتوں کا جائزہ جانا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ کرونا وائرس کی علامات کوئی نہیں ہیں جبکہ ضروری احتیاطی اقدامات کر رہا ہوں اور صحت میں بہتری محسوس کر رہا ہوں۔

وزیراعظم نے شیخ رشید کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں