فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ( عکس آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاش اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے، یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا، یہ تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی مواقع پیدا کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں، نسٹ کا یہ منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا، ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں