ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ عکس ) سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم دکھی بے سہارا لوگوں کی مدد کیلئے خیبرپختونخوا آئے، وزیراعظم کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر ان کے شکر گزار ہیں، گزشتہ چار سالوں سے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے،
سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کئی گھر تباہ ،سڑکیںتباہ حالی کاشکار ہوگئیں،فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں میں دور ہ کے موقع پر مولانافضل الرحمان نے کہاخیبرپختونخوا میں مل کر دوبارہ سے ترقیاتی سفر کو شروع کریں گے ۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کررہے ہیں۔