قمر زمان کائرہ

وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے یہ جانے والے ہیں’ قمر زمان کائرہ

لاہور( عکس آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب ہمیں این آر او نہیں آپ کا استعفیٰ چاہیے،مشرف ہمیں این آر او دینے والا کون تھاہم نے تو اس سے استعفیٰ لیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ جتنے چاہو مقدمے درج کرو لاہور کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،وزیراعظم اور ان کے ترجمانوں کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ یہ جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکے ہیںاب ان کا صرف دھمکیوں پرگزارا ہے،عوام اب نکل آئے ہیں جعلی دھمکیاں اور بدتمیزیاں اب آپ کو بچا نہیں سکتیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہر تقریر میں تکبر جھلکتا ہے یہی ان کے زوال کی بڑی نشانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں