اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے پی ڈی ایم اے کے اجلاس کو شکست خوردہ اور سیاسی منافقت کے علمبرداروں کا اکٹھ قرار دیدیا ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنی شکست و ریخت اور رسوائی کی وضاحتیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی وسائل کھانے والے پشیمانی اور ندامت کے بجائے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں۔