ہفتہ شان رحمت للعالمین

وزیرآباد: ہفتہ شان رحمت للعالمین کے سلسلہ میں ریسکیو15 پر تقریب کا اہتمام

وزیرآباد(نمائندہ عکس آن لائن)ڈی ایس پی ٹریفک پولیس صدر سرکل عاصم چیمہ کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت للعالمین کے سلسلہ میں ریسکیو15 پر تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر پولیس گوجرانوالہ آصف صدیق(پی ایس پی)تھے

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود، ڈی ایس پی عبدالسلام، ڈویژنل صدر پی پی پی اعجاز احمد سماں،ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) لیگ وبار صدر مستنصر علی گوندل،جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر محمود کلیر،رہنما پی ٹی آئی شبیر اکرم چیمہ،چیئرمین بابو شعیب ادریس،محمد اعظم کلیر،جماعت اسلامی کے امیرصابر حسین بٹ،ذبیع اللہ ملک، ،ملک محمد یوسف چاند، عباس چن پیر و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے خطاب کرتے ہوئے رحمت للعالمین کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبوب خدا کی حقیقی محبت ہی مومن کی معراج ہے جس دل میں عشق مصطفی کی شمع روشن نہیں و بے آباد بیابان کی مانند ہے۔مسلمان اپنے نبیکی ناموس پر مر مٹنے کو اپنی آخرت میں نجات کا ذریعہ اور ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اظہار رائے کی آزادی میں کسی کو شان رسالت میں ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔تقریب میں نعت خواہ حضرات نے ہدیہ کلام پیش کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں