پی ایس ڈی پی

وزارت وفاقی تعلیم نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کےلئے سات ارب 58کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزارت وفاقی تعلیم نے آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے لئے سات ارب 58کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ مانگ لیا ، 22 جاری منصوبوں کے لئے 4 ارب 62کروڑ جبکہ 15نئے منصوبوں کے لئے 2 ارب 95کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں ، نئے منصوبوں میں اسلام آباد کے اسکولوں کی سولرائزیشن ،ٹیچر ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن پروگرام جبکہ جاری منصوبوں میں قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں طلباء اور طالبات کے لئے ماڈل کالجز کے قیام سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم نے مالی سال 2020-21کے پی ایس ڈی پی کے لئے 7587ملین روپے کا بجٹ تجویز کیا ہے، جوکہ 36 اسکیموں پر خرچ کیا جائے گا ، جاری 22منصوبوں کے لئے4627ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں جبکہ15نئے منصوبوں کے لئے2959ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں ، جاری منصوبوں میں قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کے قیام اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں طلباء اور طالبات کے لئے ماڈل کالجز کے قیام سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں ، جبکہ نئے منصوبوں میں اسلام آباد کے سکولوں کی سولرائزیشن ،ٹیچرز ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن پروگرام ، ایجوکیشن واﺅچر سکیم ، سکول منیجمنٹ کمیٹی گرانٹ اور اسلام آباد کے 172 اسکولوں کو سہولیات فراہم کرنے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں