حج درخواستوں

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو روز کی توسیع کردی

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو روز کی توسیع کردی ،حج درخواستوں کی وصولی 8مارچ تک جاری رہے گی،قرعہ اندازی 12مارچ کو ہوگی ۔جمعرات کو وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو روز کی توسیع کردی ۔وزارت مذہبی امور نے اسٹیٹ بینک کو توسیع کا خط لکھ دیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج درخواستوں کی وصولی 8مارچ تک جاری رہے گی ۔نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی درخواستیں وصول کریں گے ۔

حج اسکیم کی قرعہ اندازی 12مارچ کو ہوگی ، ملک بھر کے بینکوں میں ایک لاکھ26ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں