اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 1992ء کے ورلڈ کپ کے فائنل کو اْن کے کرکٹ کیرئیر کا سب سے بہترین دن قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آج کے دن 29 سال قبل پاکستان نے عالمی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کیا تھا، پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی کرکٹ ٹیم نے پہل اور واحد ورلڈ کپ جیتا تھا۔اس موقع پر جہاں شائقین کرکٹ اس دن کے یادگار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں تو وہیں اس 92 کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وسیم اکرم نے بھی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی ٹوئٹ کیا ہے۔
وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کی جو 1992ء کے ورلڈ کپ کی یاد میں خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔سابق کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن میرے کرکٹ کیرئیر کا سب سے بہترین دن تھا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ WorldCup1992 کا بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ 25 مارچ تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اورشائقین کرکٹ کے لیے ایک سنہرا اور یادگار دن مانا جاتا ہے کیونکہ 1992 میں اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا۔