اسلام آباد(عکس آن لائن ) اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی بینک پاکستان میں سموگ کے خاتمے اور ایکوسسٹم کی بحالی میں پاکستان کی تکنیکی اور مالی امداد کرے گا۔ ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر برائے پاکستان جناب پاچاموتھو الانگوون نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی جناب امین اسلم خان سے ایک ملاقات میں کیا۔ ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر برائے پاکستان نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور اس سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر الانگو نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے کیے گئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی اور اپنے ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں سموگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ماحولیات صوبائی سبجیکٹ ہے تاہم وفاقی حکومت صوبوں کے استعداد بڑھانے اور دیگر معاملات میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے عالمی بینک کے سربراہ کو ایکو سسٹم ریسٹوریشن فنڈ سے متعلق بھی آگاہ کیا کہ کس طرح موجودہ حکومت ماحول کی حفاظت اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ملاقات میں اسلام آباد شہر میں پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی اور کراچی شہر کو در پیش ماحولیاتی مسائل بھی زیر بحث آئے۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?