واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن)وربرٹن اور گردونواح کے دیہی علاقوں کے رہائشیوں میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت معیشت میں بہتری کے لیے دی گئی تجویز پر گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے 200 مرغیوں کے یونٹس تقسیم کیے گئے یونٹس کی تقسیم سے 200 گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کیمطابق محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے واربرٹن اور ننکانہ کے دیہی علاقوں کے رہائشیوں میں 5مرغیاں اور 1 مرغے پر مشتمل یونٹس جو 1050 روپے کے رعایتی نرخوں پر 200 افراد کو شفاف قرعہ اندازی کے تحت یونٹس تقسیم کئے گئے جس کے لئے درخواستوں کی وصولی سے قرعہ اندازی تک کا تمام عمل کمپیوٹرائزڈ کیا گیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ ڈاکٹر یاسر مصطفی بٹ اور ڈاکٹر خورشید عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ یونٹ میں شامل مرغیوں کی عمر85سے 90 روز ہے اور جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔پولٹری یونٹس کی دیہی و شہری علاقوں تک فراہمی بڑی اہمیت اور معنی رکھتی ہے کیونکہ ایک تو اس سے سردیوں میں کچن کے لئے انڈوں کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے دوسرے گھریلو سطح پر مرغبانی کو فروغ دے کر منافع بھی کمایا جا سکتا ہے۔
لائیوسٹاک حکام کے مطابق سستے داموں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا مقصد دیہی علاقوں کی خواتین میں گھریلو سطح پر صاف ستھری خوراک،دیسی انڈوں کے استعمال اور مرغبانی کے معاشی پہلوں پر شعور اجاگر کرنا ہے۔ مرغیوں کے یونٹ کے حصول کے لیے شہری لائیو اسٹاک دفتر سے فارم وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔مرغیاں حاصل کرنے والے شہریوں کا کہنا تھاکہ وہ ان کی پرورش کریں گے اور انڈے فروخت کرکے آمدنی کا ذریعہ بنائیں گے۔