تشدد

والد بہت ظالم تھے اور والدہ پر تشدد کیا کرتے تھے، فضا علی

لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ ان کے والد بہت ظالم تھے اوروہ والدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فضا علی کا کہنا تھا کہ میرے والد کے بارے میں بہت سے لوگوں کو نہیں پتا کیوں کہ میں اکثر کہہ دیتی تھی کہ والد صاحب میرے بچن میں ہی انتقال کر چکے ہیں، لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ والد بہت ظالم تھے اوروالدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے ایک دفعہ انہوں نے امی کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے والدہ کے منہ سے بہت خون بہنے لگا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون ہوگیا جس پر پڑوسی انہیں اسپتال لے کر گئے۔اداکارہ نے کہا کہ والد ذمہ داریوں سے بھاگنے والے تھے اورانہیں کمانے کا شوق بھی نہیں تھا جب کہ والدہ پیسے والی تھیں اور ابا لالچی ہونے کی وجہ سے ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور نہ ملنے پر والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں