اسلام آباد(عکس آن لائن)اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ ان کے والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ وہ اداکارہ بنیں۔ ایک انٹرویو کے دروان انہوں نے بتایا کہ انہیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ان کے والد اداکار جاوید شیخ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کے گھر والوں کی خواہش تھی کہ وہ اس فیلڈ میں آئیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کم اور معیاری کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اداکاری نہیں چھوڑنا چاہیں گی اور جب وہ اداکاری چھوڑنے کا سوچتی ہیں تو وہ ڈپریشن محسوس کرتی ہیں۔