واسا

واسا کے شعبہ ریونیوکی بڑی کامیابی، اٹھائیس لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو چھیالیس روپے کی ریکوری

لاہور(عکس آن لائن ) واسا کے شعبہ ریونیو نے ایکوافر کی مد میں ایک دن میں ریکارڈ ریکوری کرلی۔ سٹائلز انٹرنیشنل سے ایکوافر کی مد میں اٹھائیس لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو چھیالیس روپے کی ریکوری کر لی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا محمد احسن نے وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو بل کی کاپی اور تفصیلات پیش کیں۔اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے بتایا کہ ایکوافر چارجز واسا کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔

وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ایک دن میں اٹھائیس لاکھ روپے سے زائد ریکوری کرنے پر ڈائریکٹر ریونیومیاں منیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا محمد احسن کو خصوصی مبارک باد دی۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مزید کہا کہ ریونیو میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزنے کہا کہ واسا کے ریونیو افسران و ملازمین نے بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کیا جوکہ قابل تعریف ہے۔ تمام سٹاف اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرے اور واسا کا نام روشن کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں