واربرٹن پولیس

واربرٹن پولیس کا نکا تھانیدار ہلا کو خان بن گیا، تشدد کر کے 45سالہ خاتون کو مار ڈالا

واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن) واربرٹن پولیس کا نکا تھانیدار ہلا کو خان بن گیا لین دین کی درخواست پر تشدد کر کے 45سالہ خاتون کو مار ڈالا اہل خانہ کے احتجاج پر نکے تھانیدار کے خلاف پر چہ درج ۔

بتایا گیا ہے کہ وار برٹن کے نواہی گاﺅں ڈفر کھوکھراںمیں گھریلو جھگڑے کی درخواست احسان ولد شوکت قوم کھوکھر تھانہ وار برٹن آئی جس پر اے ایس آئی نصیر احمد کو درخوست دیکھنے کو کہا گیا اے ایس آئی نصیر احمد نے اپنا ناجائز اختیارات کا استمعال کر تے ہوئے بغیر لیڈی کانسٹیبل کے احسان کے گھر میں ریڈ کیا تو احسان گھر پر نہ ملا جس پراے ایس آئی نے اس کے چھوٹے بھائی جج کو پکڑنے کی کوشش کی نسرین بی بی نے مزاحمت کی تو تھانیدار آپے سے باہر ہو گیا اور نسرین بی بی کو تشدد کر نا شروع کر دیا جس سے نسرین بی بی کی حالت غیر ہوگئی اس کی حالت دیکھتے ہوئے پولیس وہاں سے بھاگ نکلی لیکن نسرین بی بی جس کی عمر 45سال بتائی گئی ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ۔

جس پر ورثاءنے شدید احتجا ج کیا ڈی ایس پی نے موقع پر پہنچ کر یقین دہانی کروائی کہ آپ کو انصاف ہر حال میں ملے گا پر اہل خانہ نے احتجاج ختم کر دیا ۔اے ایس آئی اور دوکا نسٹیبلان توکل نمبردار کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ34ت پ155C پرچی درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں