ابرار الحق

واحد گلوکار ہوں جس کے سب سے زیادہ گانوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا‘ ابرار الحق

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جو بھی کام کرتا ہوں لوگ اس میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ،حال ہی میں ریلیز ہونے والے میرے گانے چمکیلی کی ویڈیو کو بھی عدالت میں لیجایا گیا ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔ایک انٹر ویو میں ابرار الحق نے کہا کہ میں پاکستان کا واحد گلوکار ہوں جس کے سب سے زیادہ گانوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا جاتا ہے ۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہوتا ۔ میں تصوراتی کردار تخلیق کرتا ہوں اور اس پر گانا بناتا ہوں لیکن پتہ نہیں کیوں لوگ میری مخالفت کرتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کیلئے صرف دعا گو ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں