واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہوئی جس کے باعث ٹرمپ کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔
ٹرمپ ایک کمرے میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کو سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کے متعلق آگاہ کیا اور کمرے سے باہر جانے کا کہا۔
ٹرمپ کیساتھ مشیر اور پریس سیکرٹری بھی کچھ دیر کیلئے کمرے سے باہر چلے گئے۔ ٹرمپ کے یوں اچانک باہر جانے پر صحافیوں میں بے چینی پھیل گئی اور طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی۔امریکہ کے صدر کچھ دیر بعد
دوبارہ کمرے میں داخل ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے باہر کی وجہ سے مجھے جانا پڑا لیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں۔صدر نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کوخفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گولی ماری ہے اور مشتبہ شخص کواسپتال لیجایا گیا ہے تاہم حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Load/Hide Comments