فواد چوہدری

ن لیگ کی حکمت عملی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گی، نقصان اداروں کو ہو گا ، فواد چوہدری

اسلام آ باد نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی ن لیگ کو سیاست سے مکمل باہر کر دے گیلیکن اداروں کو نقصان ہو گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے جبکہ فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے، سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح ن لیگ پر صادق آتا ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں نے آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں