ن لیگ کامشاورتی اجلاس

ن لیگ کامشاورتی اجلاس، شہبازشریف کی پارٹی کو پارلیمنٹ میں فعال کرنے کی ہدایات

اسلام آباد(عکس آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارٹی کو پارلیمنٹ میں فعال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود بھی بجٹ اجلاس میں موجود رہوں گا تمام اراکین بھی شرکت یقینی بنائیں،ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے ن لیگ میں تقسیم اور اختلافات پر توجہ نہ دیں۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔اجلاس میں مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مریم اورنگزیب اور دیگر رہنماوں کی شرکت۔

شہبازشریف نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات پرپارٹی رہنماﺅں اعتماد میں لیا۔ انہوں نے ن لیگ کو پارلیمنٹ میں فعال کرنے کی ہدایات جاری کیں او ر کہا کہ خود بھی بجٹ اجلاس میں موجود رہوں گا تمام اراکین بھی شرکت یقینی بنائیں ہمارا بیانیہ ایک ہی ہے ن لیگ میں تقسیم اور اختلافات پر توجہ نہ دیں۔انہوں نے کہا افغانستان کے معاملے اور امریکی مطالبات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا شہبازشریف پارٹی صدر ہیں میرے سمیت سب ان کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ پارٹی اور شریف خاندان میں تقسیم اور اختلافات حکومتی خواہئش کے علاوہ کچھ نہیں۔ آج بھی اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی ایم مستقبل کی حکمت عملی بارے اہم فیصلے کرے گی۔ اجلاس میں ن لیگ کے رہنماوں نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے بھی تجاویز دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں