اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور گارنٹی کا بندوبست کرے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ انہیں علاج کے لئے باہر جانے کی مشروط اجازت دے کر حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے،شریف فیملی میں مسلم لیگ کی لیڈرشپ کی جنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ اب نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے اور گارنٹی کا بندوبست کرے۔ نواز شریف کی مثال سے آصف زرداری اور کئی دیگر ملزمان بھی استفادہ کرنا چاہیں گے۔ بغیر کوئی پراسیس اختیار کئے انہیں باہر بھیجنا عملی طور پر ناممکن ہے۔