شیخ رشید

(ن) لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہوگئی’ شیخ رشید

لاہور( عکس آن لا ئن) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن)لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے، ایف بی آر ٹیکس کولیکشن میں 225 ارب روپے کی کمی ہوئی، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، ان کی سوئی عمران خان کو لگی گولیاں 3 تھیں یا 4 پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے، لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں