فوادچودھری

ن لیگ سے ناراض لیگ کا سفر جلدی طے کر لیا گیا ،فوادچودھری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ناراض لیگ کا سفر جلدی طے کر لیا گیا، سپریم کورٹ پرتنقید سے ن لیگ اگر سمجھتی ہے کہ اس سے ووٹر خوش ہو گا تو یہ احمقانہ حرکت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صرف ناراضی اور لڑائی ن لیگ کی سیاست کو زندہ نہیں کر سکتی

اب بھی شہباز شریف جر ات کا مظاہرہ کریں، انتخابات کیلئے آمادگی ظاہر کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سیاسی جماعتوں کو الیکشن کا فریم ورک طے کرنے کیلئے دعوت دیں۔معیشت سیاسی استحکام کے بغیر مستحکم نہیں ہو گی۔اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈالنے سے ن لیگ نے پاک صاف نہیں ہو جانا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں