جمیشد اقبال چیمہ

(ن) لیگ حکومت نے عوام کیساتھ دہشتگردی کی ہے۔ جمیشد اقبال چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمیشد اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کیساتھ دہشتگردی کی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ معاشی دہشتگردی ہو یا دوسری دہشتگردی ہو، وہ عوام پر آنسو گیس پھینکے والی دہشتگردی ہو یا مقدمے درج کرنے والی ہو، وہ دہشتگردی لوگوں کو گرفتار کرنے والی ہو، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والی دہشتگردی ہو، اس دہشتگردی کا نتیجہ عوام نے دے دیا ہے۔

جمیشد اقبال چیمہ نے کہا کہ 17 جولائی کو مسلم لیگ ن بری طرح ہار گئی، پی ٹی آئی کا 3 ماہ میں ووٹر دگنا ہو گیا ہے، ہماری بے گناہی کا ثبوت یہی ہے، مسلم لیگ ن نے آج بھی سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ آج کہتے ہیں کہ 5 ووٹ ادھر ادھر ہو گئے تو پرویز الہی کہاں سے حکومت تلاش کرے گا، ان کا وزیر داخلہ باقاعدہ دہشتگردوں والی زبان بولتا ہے، دھمکیاں دیتا ہے، وزیر داخلہ عوام پر دہشتگردی کرنے کو تیار ہے، ہمارے کیخلاف جتنے بھی مقدمات درج کئے گئے وہ تمام غلط ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں