بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ 24 سال پہلے ، 7 مئی 1999 کو امریکہ کی قیادت میں نیٹو کی یوگوسلاویہ میں چینی سفارت خانے پر بمباری میں تین چینی صحافیوں کی ہلاکت اور 20 سے زائد چینی سفارت کاروں کے زخمی ہونے کے وحشیانہ واقعے کو چینی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔
وانگ نے کہا کہ چند اعداد و شمار کے مطابق 2001 کے بعد سے نیٹو کی طرف سے شروع کی گئی اور اس میں حصہ لینے والی جنگوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک اور کروڑوں افراد بے گھر ہوئے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ نیٹو نے حالیہ عرصے میں ایشیا پیسیفک میں مشرق کی طرف بڑھنا جاری رکھا ہے، تصادم کو ہوا دی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں نیٹو کو اپنے کیے گئے جرائم پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے سرد جنگ کی فرسودہ ذہنیت کو مکمل طور پر ترک کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کو علاقائی تنازعات کو بڑھانا اور ممالک میں علیحدگی پیدا کرنا بند کرنا چاہیے اور حقیقی معنوں میں یورپ اور دنیا میں امن، استحکام اور طویل مدتی استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔