بیجنگ (عکس آن لائن) نیٹو سربراہی اجلاس واشنگٹن میں شروع ہو گیا ہے۔رواں سال نیٹو کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکہ نے اعلان کیا کہ یہ “سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے پرعزم سربراہی اجلاس” ہے۔
تاہم، گزشتہ تین سالوں میں ہونے والے سربراہی اجلاسوں کی طرح، اس اجلاس کے ایجنڈے میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور اب بھی وہی پرانے “تین ستون” ہیں: فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا، یوکرین کی مدد کرنا، اور عالمی شراکت داری کے منصوبے۔
اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا کہ چین سمیت دیگر ممالک سے نمٹنے کے لیے ہمیں انڈو پیسیفک خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا میں وسیع پیمانے پر یہ رائے ہے کہ نیٹو چین کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ وہ ایشیا پیسفک میں مداخلت اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنے کی اپنی کوشش آگے بڑھا سکے۔
سرد جنگ کی باقیات اور دنیا کے سب سے بڑے فوجی گروپ کی حیثیت سے، نیٹو اپنے قیام کے بعد سے ہی امریکہ کے لیے اتحادی محاذ آرائی، کنٹرول اور دیگر ممالک میں مداخلت کا ایک آلہ رہا ہے۔ سرد جنگ کے دوران، امریکہ کی قیادت میں، نیٹو نے مغربی یورپی ممالک پر کنٹرول سے سوویت یونین پر قابو پایا ہے۔
سرد جنگ کے خاتمے کے بعد اس نے یورپی ممالک پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے روس کو پسماندہ کردیا۔ حالیہ برسوں کے دوران ، امریکہ نے اپنی عالمی تزویراتی توجہ ایشیا پیسیفک پر مرکوز کر دی ہے اور چین کو ایک سٹریٹجک حریف سمجھا ہے۔
نیٹو اس کی پیروی کر رہی ہے، یورپی دفاعی حدود کو پار کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک تک اپنے خیموں کو پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایک بہت خطرناک رجحان ہے۔درحقیقت، امریکہ “نیٹو کا ایشیا پیسیفک ورژن” قائم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ لیکن ، یہ “سرد جنگ کی باقیات” اندرونی اور بیرونی طور پر پریشان ہیں۔ اُن کے لیے ایشیا میں چین کے خلاف “گھیراؤ” مشکل ہے، اور ایشیا پیسیفک خطے میں نام نہاد نئے سیکیورٹی ڈھانچے کی تعمیر کا امکان اس سے بھی کم ہے۔
سب سے پہلے، ایشیا پیسیفک کے زیادہ تر ممالک اسے قبول نہیں کرتے۔نیٹو خود کو اقدار کا اتحاد قرار دیتا ہے، تاہم ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک متنوع نظاموں اور تہذیبی خصوصیات کے حامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ نیٹو کو قبول نہیں کریں گے جو مغربی اقدار اور نظاموں کی برتری کو فروغ دیتی ہے۔
امریکہ بالادستی برقرار رکھنے کے لیے نیٹو کو ایک اسٹریٹجک ٹول کے طور پر دیکھتا ہے، لیکن ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کی اکثریت بالادستی سے نفرت اور مخالفت کرتی ہے اور وہ ایسی نیٹو کو قبول نہیں کریں گے جو ایشیا پیسیفک پر تسلط مسلط کرے۔
دوسرا، نیٹو کے اندر بھی بہت سے ایسے اراکین ہیں جو “نیٹو کی ایشیا پیسیفکائزیشن” کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ نیٹو کے یورپی ارکان چاہتے ہیں کہ نیٹو یورپ کی اپنی سلامتی کے مسائل پر توجہ دے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایشیا پیسیفک خطے کو فراہم کردہ وسائل کا استعمال یورپ میں نیٹو کے سیکورٹی افعال کو کمزور کر دے گا۔ساتھ ہی، نیٹو کے مبالغہ آمیز “چین کے خطرے” کے باوجود، اس کے بیشتر اراکین چین کے ساتھ مستحکم تعلقات برقرار رکھتے ہیں۔ ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کی اکثریت اس بات پر بھی متفق ہے کہ چین علاقائی بلکہ عالمی استحکام اور خوشحالی کا نگہبان ہے۔
نیٹو بڑھا چڑھا کر خواہ کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لے، وہ اپنی ایک فرسودہ تنظیم کو نہیں چھپا سکتی، اندرونی اور بیرونی مشکلات کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتی، اور خود عالمی استحکام کو لاحق خطرات کے منبع کو چھپا نہیں سکتی۔ نام نہاد نیٹو کی ایشیا پیسیفک حکمت عملی تقسیم، تنازعات اور یہاں تک کہ جنگ کو بھڑکانے کا منصوبہ ہے، جو امریکہ کی بالادستی کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے اور لامحالہ ناکامی پر ختم ہوتا ہے۔