ہملٹن(عکس آن لائن)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی ،قومی اسکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا،پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچے ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا ،پاکستان شاہینز کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن پہنچے ،پاکستان شاہینز کو اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے،دوسری جانب محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے ،دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ تھے،عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ (آج) جمعرات کو آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے، چینی صدر
- “چائنا میڈیا گروپ ہوسٹ مقابلہ (نیوز اینکر سیزن)” کا آغاز
- چین امریکہ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف گروہوں میں تفریق کی مخالفت کرتا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- چین اور لبنان کے درمیان روایتی دوستی پائی جاتی ہے، چینی صدر
- چین میں 2024 کے دوران بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی دورے ریکارڈ