ویلنگٹن (عکس آن لائن)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کابینہ نے اگلے چھ ماہ تک اپنی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان لوگوں سے اظہار یکجہتی ہوسکے جنھیں اپنی نوکریوں سے نکال دیا گیا یا تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسنڈا آرڈرن کی تنخواہ 285 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ حکومتی اداروں کے سربراہان اور دیگر سیاستدانوں کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو اپنی قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔ انھوں نے وائرس کے متاثرین سامنے آنے کے فورا بعد مکمل لاک ڈان کا اعلان کیا تھا تاکہ نیوزی لینڈ اس وبا سے بچ سکے۔