لاہور (نمائندہ عکس)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ چیزیں غیر ملکی ٹیموں کے مطابق نہ ہوں تو وہ دورہ نہیں کریں گی۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ دوسرے کرکٹ بورڈز کی سنتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا یکطرفہ فیصلہ تھا۔رمیز راجا نے کہا کہ جب مغربی ٹیمیں ایشیا کا دورہ کرتی ہیں تو ایشیائی ٹیمیں گھبراہٹ کا شکار ہوتی ہیں۔