پرتھ(عکس آن لائن) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا،
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔