اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 40 ارب 39کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کاریک کورڈور کے لئے 2 ارب 40 کروڑ، لیہ اور تونسہ کو ملانے والی پل کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، ڈی آئی خان موٹر وے کے لئے 16 ارب 50 کروڑ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کے لئے 3 ارب 12 کروڑ، پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کے لئے 2 ارب، سرائے گھمبیلا۔ کوہاٹ سیکشن کے لئے 3 ارب، ایم تھری سیکشن کے لئے 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔