اسلام آباد(عکس آن لائن ) رمضان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں دوسرا اجلاس ہوا جس میں رمضان گائیڈ لائنز، ایس ایم ای پیکیج اورصحت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ ماہ صیام کے دوسرے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، معاون خصوصی برائے صحت اوردیگراعلی حکام کی شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان گائیڈ لائنز، ایس ایم ای پیکیج اورصحت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ملک میں بدلتی صورتحال سمیت رمضان کے حوالے سے گائیڈ لائیزپرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہاتوں میں شہریوں کی جانب سے گائیڈ لائینزپرعمل کرنا حوصلہ افزاءہے جبکہ ضلعی اور یونین کونسل سطح پر سیاسی قیادت کا لوگوں کو آگاہی دینے میں اہم کردارہے۔وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ صوبوں کوماہ رمضان میں شہریوں کی جانب سے رمضان گائیڈ لائینزپرعمل در آمد کے حوالے سے فیڈ بیک کا کہا جائے۔اجلاس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں آبادی کومسلسل آگاہی دینے کی ضرورت ہے، ضلعی اوریونین کونسل کی سیاسی قیادت عوام کوآگاہی میں کردارادا کرسکتی ہے۔