اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انسانیت کا خون بہانے والے ناقابل معافی ہیں، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ۔ انہوںنے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ،آصف زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔