اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے نیر حسین بخاری نے سندھ کے ہسپتالوں سے متعلق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو اٹھارویں ترمیم پر حملہ قرار دیدیا ۔
بدھ کو اپنے بیان میں پیپلزپارٹی نے صوبائی وسائل کے تحفظ کا بھرپور دفاع کرنے کا اعلان کر دیا ،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور صوبائی معاملات میں برائے راست مداخلت ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وفاقی حکومت کے صوبوں کے حقوق پر ڈاکے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، صوبائی ہسپتال وفاقی تحویل میں لینا آئین کی خلاف ورزی ہے، اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم صحت صوبائی معاملہ بن چکا ہے۔
انہوںنے کہاکہ آئین کے مطابق صوبوں کو اپنے اختیارات کو استعمال کرنے کے حق سے روکنا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹھارویں ترمیم کے برعکس وفاقی حکومت کا کوئی بھی فیصلہ آئین کی خلاف منظور نہیں، اٹھارویں ترمیم کو بچانے کیلئے پی پی پی کو جس حد تک جانا ہوا جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم وفاق کو اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ضمانت ہے، اٹھارویں ترمیم ملک کی بقاء اور یکجہتی کی ضامن ہے۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم منظور ی میں موجودہ پی ٹی آئی ممبران نے ووٹ دیا ہوا ہے