نیئر حسین بخاری

نیر بخاری کی سانگھڑ اور ملیر ضمنی انتخابات میں کامیابی پر قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے سانگھڑ اور ملیر ضمنی انتخابات میں کامیابی پر قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سانگھڑ میں جام شیر علی نے سرکاری اتحادی مشترکہ امیدوار کو عبرتناک شکست دی ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی ملیر سے یوسف بلوچ کی کامیابی پر کارکنوں کو مبارکباد اور ووٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔نیر بخاری نے کہاکہ پارٹی امیدواران کی بھاری اکثریت سے کامیابی پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے ۔انہوںنے کہاکہ مستقبل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے انتخابی نتائج جعلی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں