تل ابیب (عکس آن لائن )اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیانات کو جھوٹ قرار دے دیا اور نیتن یاہو کی پارٹی کے ارکان سے نیتن یاھو سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل نیتن یاھو نے کہا تھا کہ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے انکار کر رہی ہے ۔ نیتن یاھو نے کہا تھا کہ عدالتی ترامیم تمام جماعتوں کے مطالبہ کے جواب میں کی جارہی ہیں۔نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ان کی حکومت عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے اور اپوزیشن کے نمائندوں نے اس مسئلہ پر بات چیت سے انکار کر دیا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا ہم حکام کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے ذمہ داری سے آگے بڑھیں گے اور اس توازن کو درست کریں گے۔ ان اصلاحات کو حاصل کرنے کا بہترین راستہ وسیع اتفاق رائے تک پہنچنا ہے جس سے سڑکوں پر انتشار روکا جا سکتا ہے۔