مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ، مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گھٹ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہےعمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے

عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں ، جواب دیں تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جان سے کھیل رہی ہیں اور عوام کا آٹا ، چینی ، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کررہی ہے عمران ما فیا آٹا چینی چوری اور سمگلنگ کے بعد حفاظتی ماسک بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے

عمران مافیا اورگرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی پوری قوم کی زندگی کو چھ کروڑ میں بیچ دیاگیا2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی عمران مافیا ماسک پر بھی پیسہ کمارہا ہے، کورونا سے قوم کو کیا بچائے گانیب نیازی گھٹ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں